چند ماہ میں فریٹ آمدنی کو دو گنا کریں گے، اعظم سواتی
وزیر ریلوے اعظم سواتی کہتے ہیں کہ چند ماہ میں فریٹ آمدنی کو دو گنا کریں گے کیونکہ اگر آمدنی کو دوگنا نہ کیا تو ریلوے کا حال بھی پاکستان اسٹیل جیسا ہی ہوگا۔
اعظم سواتی نے کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرمیں فریٹ نہیں کرسکتا تو میں ریلوے کو نہیں چلاسکتا۔
اُنہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں میں مزدور برے حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ ریلوےکی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں فریٹ کو تباہ کیا گیا، اب میں ریلوےکی آمدنی بڑھاؤں گا۔
اعظم سواتی نے مزید کہا کہ میرا پاکستان میں کوئی کاروبار نہیں ہے، دو سے ڈھائی ارب کی بجلی چوری ہو رہی ہے، اسے روکنے کے لیے میٹرز لگا رہا ہوں۔

