پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

موٹروے پولیس نے مختلف واقعات میں دو گمشدہ بچوں کوگھر والوں سے ملا دیا ۔

موٹروے پولیس نے مختلف واقعات میں دو گمشدہ بچوں کوگھر والوں سے ملا دیا ۔تفصیلات کے مطابق دورانے پیٹرولنگ افسران کو پشاور ٹول پلازہ کے قریب ایک بچہ، عمر 5/6 برس تنہا ملا جو کہ پریشان دکھائی دے رہا تھا ۔ پوچھنے پر بچہ جس کا نام ریحان تھا اپنے گھر والوں کے بارے میں خاطر خواہ معلومات نہ بتا سکا ۔جس پر موٹروے پولیس نے پشاور کے مختلف تھانوں سے رابطہ کر کے بچوں کے گھر والے کا پتہ لگا لیا اور باحفاظت بچے کر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔
ایک اور واقعے میں مرجان نامی شخص نے پشاور ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بھانجا مسعود ولد اسماعیل اور اس کا دوست ساجد ولد شہزادہ عمر بالترتیب 13 اور 14 برس دوپہر سے گھر سے لاپتہ ہیں _اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس نے دونوں بچوں کی تلاش شروع کر دی بلآخر ایک بس سے دونوں بچوں کو برآمد کرکے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا _جس پر بچوں کے گھر والوں نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا _

Leave A Reply

Your email address will not be published.