پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمن نے کہا یے کہ اسلام آباد پولیس میں اصلاحات لے کر آ رہے ہیں

اسلام آباد () انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمن نے کہا یے کہ اسلام آباد پولیس میں اصلاحات لے کر آ رہے ہیں ، سائلین اور افسران کے مابین روابط کے فقدان کو دور کرنے کے لئے افسران کو عوام میں جا کر مسائل سن کر حل کرنے کی ہدایات دی ہیں جبکہ واقعات پر فوری مقدمات درج کرنے کے احکامات دئیے ہیں ، فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور کوتاہی پر افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کے دوران آئی جی اسلام آباد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور میڈیا کے درمیان خلیج ختم کرنے کے لئے میڈیا ٹیم کو متحرک کیا ہے اور کرائم رپورٹرز کو فیلڈ میں پیش آنے والے مسائل کے حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ، کرائم سین کی رپورٹنگ کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے افسران کو دفاتر سے نکلنا ہو گا اور عوام میں جا کر مسائل حل کرنے ہوں گے جس کے لئے لائحہ عمل بنایا جا رہا ہے ، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ مقدمات کے اندراج میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، کسی بھی واقعے پر فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایات دی ہیں ، انہوں نے کہا کہ پولیس میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں اور تفتیشی نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا ۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ذوالقرنین حیدر، جنرل سیکرٹری اعجاز چیمہ اور چیئرمین شکیل قرار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پولیس اور میڈیا کے روابط کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کریں گے .

Leave A Reply

Your email address will not be published.