جھنگ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹرسید ارتضیٰ الحسنین نے بی ایچ یو زچک 220ج ب، چک165ج ب اور چک 170 کا دورہ کیا
جھنگ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹرسید ارتضیٰ الحسنین نے بی ایچ یو زچک 220ج ب، چک165ج ب اور چک 170 کا دورہ کیا۔انہوں نے مراکز صحت میںمیڈیسن اسٹورسمیت دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیااور عملہ کی حاضری سمیت صفائی ستھرائی اور دیگر مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوںنے مراکز صحت میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر اور فعال بنانے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کو بھی چیک کیااور لواحقین سے ڈاکٹروں کے رویہ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے گفتگو بھی کی۔اس موقع پرمراکز صحت انتظامیہ نے مجموعی کارکردگی اور علاج معالجہ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔مزید برآں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ادریس لغاری نے محلہ منشیانوالا، ہلال احمر ہسپتال جھنگ سٹی اور بی ایچ یو اصحابہ میں ای پی آئی فکسڈ پوائنٹ اور ہیلتھ ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر انچارج نے دیگر متعلقہ انتظامی امور سے آگاہ کیا۔