پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اوپن بیلٹ انتخابات سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا: گورنر پنجاب چودھری سرور

لاہور : گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پر پی ڈی ایم کیوں گھبرا رہی ہے ؟ اوپن بیلٹ انتخابات سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 تک صبر کریں، شفاف سینیٹ انتخابات سے جمہوریت اور پار لیمنٹ مزید مضبوط ہوگی، عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے وہ کرپشن کو جڑوں سے ختم کریں گے، تاریخ گواہ ہے وزیر اعظم عمران خان جو کہتے ہیں کر کے بھی دکھاتے ہیں۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو مستحکم جبکہ اپوزیشن کمزور کرنا چاہتی ہے، کوئی معاشرہ کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، حکومتی ایجنڈہ عام آدمی کو مضبوط بنانا اور ہر شعبے میں ریلیف دینا ہے، قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، حکومتی مخالفین کو سیاسی اور ذاتی نہیں قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے، عوام حکومت، جمہوریت اور پارلیمنٹ کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.