اسلام آباد (پی پی اے)وزیراعظم عمران خان کل 1100میگا واٹ کے کے ٹو ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کریں گے، پاک چین دوستی کی70سالہ سالگرہ پرپلانٹ بجلی کی ترسیل شروع کرے گا۔
اسلام آباد (پی پی اے)وزیراعظم عمران خان کل 1100میگا واٹ کے کے ٹو ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کریں گے، پاک چین دوستی کی70سالہ سالگرہ پرپلانٹ بجلی کی ترسیل شروع کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج 1100 میگا واٹ Kk2 ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کریں گے اور آج ہی 1100 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی، اس سے پہلے کے ون ایٹمی بجلی گھر 1960 کی دہائی میں لگا تھا، 60 سال کے بعد ایک نیا پلانٹ لگ رہا ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ چین کی مدد سے لگنے والا پلانٹ جی تھری ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے، پاک چین دوستی کی 70 سالہ سالگرہ پر پلانٹ بجلی کی ترسیل شروع کرے گا، پاکستان اور چین کے درمیان ایٹمی تعاون کا یہ تیسواں سال ہے۔