پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود کی ہدایت پر وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق شجرکاری مہم کے تحت مری ایکسپریس وے پر مختلف اقسام کے پھولدار اور پھلدار پودے لگائے جا رہے ہیں۔

کے ویژن کے مطابق شجرکاری مہم کے تحت مری ایکسپریس وے پر مختلف اقسام کے پھولدار اور پھلدار پودے لگائے جا رہے ہیں۔‎پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی وزیر اعظم پاکستان  و   وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں اور شاہرؤں پرہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے جا چکے ہیں۔
‎مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے نہ صرف اندروں شہر بلکہ ملحقہ علاقوں اور شاہراؤں پربھی مختلف اقسام کے پودے لگائے جا رہے ہیں۔مری ایکسپریس وے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے مختلف اقسام کے پھلدار پودے لگائے جا رہے ہیں جن میں  کچنار، پلکن،ارجن اور دیگر اقسام کے پھلدار اور پھولدار درخت لگائے جا رہے ہیں۔ جس سے مری ایکسپریس وے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔ پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے اربن فارسٹریشن کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی شجرکاری مہم کے تحت ہزاروں کی تعداد میں مختلف اقسام کے پھولدار اور پھلدار پودے لگائے جارہے ہیں جس سے پرندوں کی واپسی اور موسمیاتی تبدیلی کو ممکن بنا جا سکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.