پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی(پی پی اے) عمران خان آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ

راولپنڈی(پی پی اے)شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہے ہیں، وزیراعظم میرپور، راولاکوٹ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے، امید ہے آزاد کشمیر میں بہت سے مخالف امیدوار کاغذات واپس لے لیں گے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہے ہیں، وزیراعظم میرپور، راولاکوٹ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے، امید ہے آزاد کشمیر میں بہت سے مخالف امیدوار کاغذات واپس لے لیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ملکی سالمیت کی سیاست ہونے جا رہی ہے، اپوزیشن اور حکومت مل کر نئی راہ پر چلنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے کہہ رہا تھا ن سے ش نکلے گی، شہباز شریف اور مریم نواز بہت دور جاچکے ہیں، ایک شمال دوسرا جنوب ہے، شہباز شریف اور مریم نواز کی سیاست مختلف ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دعا ہے افغانستان میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا نہ ہو، افغانستان میں امن کا مطلب ہے پاکستان میں بھی امن، پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کیا، وزیراعظم نے کہا ہم امن کیلئے امریکا کے ساتھ ہیں، دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ایک کروڑ تک ہوسکتے ہیں، مستقبل میں ملکی سالمیت کی سیاست ہونے جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.