لاہور(پی پی اے)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمدیقینی بنانے کا حکم
لاہور(پی پی اے)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمدیقینی بنانے کا حکم مویشی منڈیوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔مویشی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ مویشی منڈیوں کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ مویشی منڈیوں میں دیگرضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
کانگووائرس سے بچاؤ کیلئے مویشی منڈیوں کی خصوصی سکریننگ کرتے ہوئے جراثیم کش سپرے کیا جائے-جانوروں پر بھی جراثیم کش دوائی کا استعمال یقینی بنایا جائے- متعلقہ محکمے کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات فی الفور اٹھا ئیں۔احتیاط علاج سے بہترہے،عالمی ادارہ صحت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔