پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد(پی پی اے)ایک روز میں 10 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف عبور کرلیا: اسد عمر

اسلام آباد(پی پی اے)اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک روز میں 10 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف عبور کرلیا، کل 10 لاکھ 72 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔سربراہ این سی او سی (نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) و وفاقی منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اداروں کے تعاون سے ریکارڈ ویکسی نیشن ہو رہی ہے، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں ریکارڈ ویکسی نیشن ہوئی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی 50 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک لگائی جاچکی، پشاور اور راولپنڈی 35، فیصل آباد میں 28 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا میں 27 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی، کراچی 26، حیدرآباد کی 25 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.