لاہور(پی پی اے) کورونا کی چوتھی لہرشدت اختیار کرنے کا خدشہ، تمام سرکاری اسپتالوں میں الرٹ جاری
لاہور(پی پی اے) پنجاب میں کورونا کی چوتھی لہر شدت اختیار کرنے کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری اسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے میں کورونا کی چوتھی لہر شدت اختیار کرنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تمام سرکاری اسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک حد تک مریضوں کو متاثر کر رہی ہے اور اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام سرکاری اسپتال طبی سہولیات کی تفصیلات پیش کریں، سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔