اسلام آباد(پی پی اے)عالمی برادری افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے میں کردار ادا کرے، وزیراعظم
اسلام آباد(پی پی اے)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہیکہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ نے افغانستان سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے، عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہیکہ افغان عوام کو درپیش اس انسانی بحران کو روکے۔ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے خبردارکرتا رہا ہوں، اب ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ نے بھی افغانستان کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کو پاکستان ہر ممکن ریلیف فراہم کرتا رہیگا لیکن عالمی برادری کو اب عمل کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہیکہ افغان عوام کو درپیش اس انسانی بحران کو روکے۔