آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے لیے باقاعدہ انتخابی شیڈول جاری
مظفرآباد (پی پی اے) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے لیے باقاعدہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے شیڈول کے مطابق انتخابات کے لیے پولنگ 27 جولائی 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 9 جون سے 19 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا سکیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 20 جون کو ہوگی منظور یا مسترد شدہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 21 سے 24 جون تک دائر کی جا سکیں گی جن پر سماعت 26 اور 27 جون کو ہوگی جبکہ فیصلے 28 اور 29 جون کو سنائے جائیں گے امیدوار 30 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے یکم جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 2 جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جانے کے بعد امیدواروں کی مکمل فہرست شائع کر دی جائے گی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات کو آزادانہ منصفانہ شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کا نظام بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ انتخابی عمل پرامن اور منظم انداز میں مکمل ہو سکے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا