اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ اور ٹرپل سواری کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائیاں
اسلام آباد (پی پی اے)اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ اور ٹرپل سواری کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور ٹرپل سواری سے گریز کریں تاکہ حادثات کی روک تھام اور سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے