قاضی علی رضا کا اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہر یو ں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچری کاانعقاد
اسلام آباد (پی پی اے)اسلام آباد پولیس عوام کی خدمت کے مشن پر گامزن ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہر یو ں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچری کاانعقاد شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جا ری کئے تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہریوں میں شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے اپنی شکایات پیش کیں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹاولرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے شہریوں کو ہرممکن ریلیف مہیا کرنا اولین ترجیح ہے قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے شہریوں کی جان مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے