پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

حکومتِ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ

لاہور (پی پی اے)حکومتِ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یکم سے 10 محرم الحرام تک مختلف پابندیاں نافذ العمل رہیں گی جبکہ ڈبل سواری پر پابندی 9 اور 10 محرم کو ہوگی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق محرم کے جلوسوں اور مجالس میں کسی بھی نئی روایت یا اختراع کی اجازت نہیں ہوگی مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر اسلحہ آتش گیر مواد اور دیگر خطرناک اشیا کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت پھیلانے اشتعال انگیز نعروں بیانات اشاروں اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ذریعے سے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی محرم کے جلوسوں کے راستوں پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر مورچے بنانے پتھر اینٹیں بوتلیں یا دیگر اشیا جمع کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اسی طرح جلوسوں کے دوران راستوں میں واقع عمارتوں کی چھتوں اور دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی بھی ممنوع ہوگی محکمہ داخلہ کے مطابق بزرگ شہریوں خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی نافذ رہے گی سیکرٹری داخلہ پنجاب نے یہ احکامات ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت جاری کیے ہیں ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ محرم الحرام کے دوران امن بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو پابندیوں کے بارے میں عوامی آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.