ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت وزیراعظم شہباز شریف نے بطور ثالث دستخط کر دیے
اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر وزیراعظم شہباز شریف نے بطور ثالث دستخط کر دیے ہیں اعلامیے کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط پہلے ہی ہو چکے تھے۔ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق یہ معاہدہ مقررہ وقت سے قبل طے پایا جس کے بعد یہ نافذ العمل ہو گیا ہے. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے، جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا نے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں انہیں معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے