سینیٹ کی بجٹ سفارشات: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے اور ٹیکس میں ریلیف کی تجویز
اسلام آباد(پی پی اے) سینیٹ میں بجٹ کے حوالے سے پیش کی گئی سفارشات میں وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے جبکہ وفاقی ملازمین اور پنشنرز کے منجمد میڈیکل الاؤنس کی بحالی کی تجویز دی گئی ہے سینیٹ کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ تنخواہ دار اور کم آمدن والے طبقات پر ٹیکس کی شرح کم کی جائے، جبکہ اشیائے خورونوش ادویات تعلیمی سامان اور زرعی شعبے سے متعلق اشیاء پر جی ایس ٹی میں کمی کی جائے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے بھی خصوصی فنڈ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے بجٹ سفارشات کے مطابق کھاد۔بیج کیڑے مار ادویات ڈیزل اور زرعی مشینری پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کی جائے جبکہ سرکاری اسپتالوں بنیادی صحت اعلیٰ تعلیم فنڈز اور اسکالرشپس کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے سینیٹ نے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی ایس ایم ایز کے لیے آسان ٹیکس نظام ٹیکس بیس بڑھانے اور تنخواہ دار طبقے پر مجوزہ ٹیکس اقدامات کا دوبارہ جائزہ لینے کی سفارش بھی کی ہے سفارشات میں گھریلو صارفین اور کم آمدن والے افراد کے بجلی بلوں سے اضافی چارجز اور ٹیکس واپس لینے جبکہ آئی ٹی ایکسپورٹرز اور فری لانسرز کے لیے ٹیکس استثنیٰ میں مزید 10 سال توسیع کی تجویز دی گئی ہے سینیٹ کی سفارشات میں 3 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں لگژری پراپرٹی اور غیر پیداواری اثاثوں پر ٹیکس میں اضافے جبکہ ضروری اشیاء پر بالواسطہ ٹیکس کم کرنے کا بھی کہا گیا ہے مزید برآں سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کا ایک مقررہ حصہ براہ راست مقامی حکومتوں کو منتقل کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے جبکہ مہنگی ریٹیل رئیل اسٹیٹ اور نان فائلرز کی لگژری ٹرانزیکشنز کے لیے جامع ٹیکس اور دستاویزی نظام متعارف کرایا جائے سینیٹ نے پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے کم پراپرٹی ٹیکس جبکہ سرمایہ کاروں پلاٹس اور دوسری مرتبہ گھر خریدنے والوں پر پراپرٹی ٹیکس برقرار رکھنے کی سفارش بھی کی ہے