پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

60بال پر 200رنز‘ بلال ملک نے ٹیپ بال کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی

راولپنڈی (پی پی اے) راولپنڈی کے سٹار بیٹسمین بلال احمد ملک نے ٹیپ بال کرکٹ کی تاریخ رقم کر دی انہوں نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 60بال پر ڈبل سنچری بنا ڈالی وہ اس سے قبل بھی ہارڈ بال اور ٹیپ بال ٹورنامنٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں راولپنڈی اسلام آباد سمیت آزاد کشمیر مری اور لاہور تک جا کر نمایاں کرکٹ ٹورنامنٹس میں حصہ لیتے رہتے ہیں گزشتہ روز کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں علاقہ کی چھ ٹیموں نے شرکت کی اس موقع پر دھمیال ایگلز کے ممتاز وکٹ کیپر بیٹسمین بلال ملک نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 60بال پر ڈبل سنچری سکور کی انکی اننگز میں 26چھکے اور 4چوکے شامل تھے یاد رہے اس سےقبل پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے زیراہتمام راولپنڈی فلیش مین کے سامنے کرکٹ گرائونڈ جو آجکل آرمی گرائونڈ سے یاد کیا جاتا ہے میں بھی بلال ملک نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیسٹ بیٹسمین کا اعزاز حاصل کیا تھا منیجر پی سی بی نے تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال ملک کو پی سی بی اکیڈمی میں لے جانے اور قومی سطح کے مقابلوں میں شامل کرنے کا عندیہ دیا تھا لیکن تاحال اس وعدے کو ایفا نہیں کیا جا سکا راولپنڈی اسلام آباد کے کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ بلال ملک جیسے کھلاڑیوں کو اگر موقع دیا جائے تو وہ پی ایس ایل سمیت قومی کرکٹ میں جارحانہ بیٹنگ سے ایک نئی تاریخ بنا سکتے ہیں ادہر کھلاڑیوں نے شکوہ کیا ہے کہ اوپن ٹرائلز کے نام پر اصل کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں شامل تک نہیں کیا جاتا اگر اوپن ٹرائلز ہوں تو راولپنڈی اسلام آباد سے بھی وسیم اکرم وقار یونس انضمام الحق عاقب جاوید جیسے سٹارز سامنے آسکتے ہیں یاد رہے بلال ملک راولپنڈی کے سینئر صحافی ڈاکٹر افضال ملک جو خود بھی جنگ سٹارز کے مرکزی بیٹسمین رہے ہیں ان کے یہ بیٹے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.