پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور (پی پی اے)پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کے خلاف پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی سیریز کے تمام میچز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 14 سے 24 جولائی تک کھیلے جائیں گے جبکہ میچوں کے اوقات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی جبکہ دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گی سیریز کا پہلا ٹی20 میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 17 جولائی تیسرا 19 جولائی چوتھا 22 جولائی اور پانچواں و آخری ٹی20 میچ 24 جولائی کو اسی مقام پر منعقد ہوگا پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے اپنی آخری دوطرفہ ٹی20 سیریز بنگلہ دیش میں کھیلی تھی جہاں قومی ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز 2-3 سے اپنے نام کی تھی یہ سیریز پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کے لیے رواں سال منعقد ہونے والے اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی20 ایشیا کپ اور آئندہ سال شیڈول آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی پی سی بی کے ویمنز کرکٹ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں کراچی میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے خصوصی تربیتی کیمپوں کا انعقاد بھی کیا تھا تاکہ انہیں آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے بھرپور انداز میں تیار کیا جا سکے جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم کا یہ پہلا دورۂ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان خواتین کرکٹ کے فروغ اور باہمی کھیلوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.