مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں، ایران سے دوسرے مرحلے کی بات چیت 60 روز میں مکمل ہوگی: اسحاق ڈار
اسلام آباد(پی پی اے) نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات میں کسی قسم کا تعطل نہیں آیا اور طے شدہ منصوبے کے مطابق دوسرے مرحلے کے مذاکرات 60 روز کے اندر مکمل کیے جائیں گے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ محرم الحرام کی آمد کے باعث ایران کے ساتھ دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں معمولی تاخیر ہوئی ہے ان کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی رسومات ادا کی جانی ہیں جس کے باعث ملاقاتوں کے شیڈول میں ردوبدل کیا گیا
وزیرِ خارجہ نے مذاکرات کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے عمل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے بدستور جاری ہیں انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے مجوزہ دورے کے بارے میں بتایا کہ گزشتہ روز ایرانی صدر کی جانب سے امن معاہدے پر دستخط کیے جانے کے بعد سوئٹزرلینڈ کے دورے کی ضرورت باقی نہیں رہی اس پیش رفت کے بعد سوئٹزرلینڈ میں موجود پاکستانی حکام کو واپس وطن بلا لیا گیا ہے ملکی معیشت اور عوامی ریلیف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے جا رہی ہے جس سے عوام کو خاطر خواہ معاشی ریلیف ملے گا انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج جلد عوام تک پہنچیں گے اور مہنگائی کے بوجھ میں کمی آئے گی