پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(پی پی اے) اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 5.4 اور گہرائی 215 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بونیر، ہنگو، شانگلہ، کوہاٹ، مہمند اور شبقدر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آ گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق عوام الناس کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر فوری رابطہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.