وزیرِ خزانہ نے نجی شعبے اور نوجوانوں کے کردار کو معیشت کے لیے اہم قرار دے دیا
اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے اسے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کو انویسٹ پاک پورٹل کے اجرا پر مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ یہ پورٹل سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک اہم ڈیجیٹل پلیٹ فارم ثابت ہوگا اور سرمایہ کاروں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرے گا محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت نوجوانوں خصوصاً جنریشن زیڈ کو سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے خاتمے کے بعد ایران کے ساتھ بہتر ہوتے تعلقات سے ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے وفاقی وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ معاشی ترقی میں نجی شعبے کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور انویسٹ پاک پورٹل سرمایہ کاری کے عمل کو مزید تیز شفاف اور آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا