ہالینڈ کے دو گول ناروے پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
نیویارک (پی پی اے) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 2-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی میچ کا آغاز انتہائی سنسنی خیز انداز میں ہوا چوتھے منٹ میں ناروے کے پیٹرک برگ نے گیند برازیل کے جال میں پہنچائی تاہم آف سائیڈ قرار دیے جانے کے باعث گول مسترد کر دیا گیا کچھ ہی دیر بعد برازیل کو پنالٹی کا موقع ملا مگر برونو گیماریش ناروے کے گول کیپر کو شکست نہ دے سکے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے متعدد حملے کیے تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور وقفے تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف میں ناروے نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور 79ویں منٹ میں ایرلنگ ہالینڈ نے ساتھی کھلاڑی کے شاندار کراس پر زبردست ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی برتری حاصل کرنے کے بعد بھی ناروے نے دباؤ برقرار رکھا اور چند ہی لمحوں بعد ایرلنگ ہالینڈ نے ایک اور شاندار گول کر کے اسکور 2-0 کر دیا جس سے برازیل شدید دباؤ میں آگیا انجری ٹائم میں برازیل کو ایک اور پنالٹی ملی جس پر متبادل کھلاڑی نیمار نے گول کر کے خسارہ کم کیا گول کے بعد نیمار اور ناروے کے گول کیپر کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی تاہم ریفری کی آخری وسل کے ساتھ ہی ناروے نے تاریخی کامیابی اپنے نام کر لی اس فتح کے ساتھ ناروے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ یا میکسیکو کی فاتح ٹیم سے ہوگا