پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست بیتھ مونی کی شاندار نصف سنچری

لارڈز (پی پی اے) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ ساتویں مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا لارڈز میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا نے 151 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا فتح میں بیتھ مونی نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اہم کردار ادا کیا جبکہ فیبی لِچ فیلڈ نے 48 رنز بنائے جورجیا وول 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ ایلیس پیری 13 اور ایشلی گارڈنر 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں انگلینڈ کی جانب سے چارلی ڈین سوفی ایکلیسٹون اور لورین بیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اس سے قبل آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے کپتان نیٹ اسکائیور برنٹ نے 58 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ فریا کیمپ 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں ایلس کیپسے 23 ڈینی ویٹ ہوج 8 ایمی جونز 6 اور ہیتھر نائٹ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں آسٹریلیا کی جانب سے کِم گراتھ لوسی ہیملٹن سوفی مولینیکس اور اینابیل ستھرلینڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.