پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

تنخواہ دار طبقے کیلئے ممکنہ ریلیف دیا محمد اورنگزیب

کراچی (پی پی اے) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی اور اس حوالے سے جو ممکن تھا، وہ کیا گیا کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درمیانی مدت کی ٹیکس پالیسی تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعد مرتب کی جائے گی تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر شفاف اور کاروبار دوست بنایا جا سکے انہوں نے بتایا کہ ملک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر تقریباً ساڑھے 18 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جبکہ پانڈا بانڈ کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے جو معیشت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے وفاقی وزیرِ خزانہ نے اس موقع پر انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح بھی کیا اور کہا کہ حکومت کرپشن کے خاتمے اور ٹیکس نظام کو آسان اور جدید بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہر ملک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی تجارت کو فروغ دے انہوں نے بتایا کہ قومی مالیاتی کمیشن این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور اس سلسلے میں صوبوں کے تعاون کو سراہتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.