کینسر کے باعث 38 برس کی عمر میں انتقال، افغانستان کرکٹ سوگوار
کابل (پی پی اے) افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے ایک مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے افغانستان کرکٹ بورڈ نے شاپور زدران کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے بورڈ کے مطابق مرحوم کے نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے اعلان اہلِ خانہ سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا شاپور زدران افغانستان کرکٹ کے ابتدائی نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے اور قومی ٹیم کی ترقی میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا علالت کے دوران افغانستان کے متعدد موجودہ اور سابق کھلاڑی بھارت جا کر ان کی عیادت بھی کرتے رہے شاپور زدران نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں افغانستان کی جانب سے 44 ایک روزہ اور 36 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز کھیلے اور بطور فاسٹ بولر نمایاں خدمات انجام دیں