جنوبی خیبر پختونخوا کے پولیو ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت
اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع اور پولیو ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جائے، جبکہ تمام متعلقہ ادارے اور شراکت دار انسدادِ پولیو کی مشترکہ کوششوں کو مزید تیز کریں انہوں نے یہ ہدایات پولیو نگرانی بورڈ کے سات رکنی وفد سے ملاقات کے دوران دیں وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وفد میں روٹری پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے سربراہ مائیک میکگور گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے گلوبل ڈویلپمنٹ کرس ایلائس عالمی ادارۂ صحت کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی یونیسیف گاوی اور پاکستان میں انسدادِ پولیو کے دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندے شامل تھے. وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون پر تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی خیبر پختونخوا کے پولیو سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مؤثر حکمت عملی کے تحت خصوصی توجہ دی جائے وزیراعظم نے روٹری انٹرنیشنل گیٹس فاؤنڈیشن عالمی ادارۂ صحت یونیسیف گاوی کنگ سلمان ریلیف سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن امریکا اور دیگر شراکت داروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت وزیر مملکت برائے صحت، فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو نیشنل کوآرڈینیٹر اور پوری حکومتی ٹیم کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں وفد نے پولیو فری پاکستان کے لیے حکومت کے مؤثر اقدامات اور نمایاں پیش رفت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا ملاقات میں وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے