اسلام آباد انجمن خدام القرآن کے زیر اہتمام سمر کیمپ
اسلام آباد(پی پی اے) انجمن خدام القرآن اسلام آباد کے زیر اہتمام 15 روزہ سمر کیمپ کا آغاز پیہونٹ میں قائم قرآن کمپلیکس میں کر دیا گیا ہے اس حوالے سے انتظامی امور کے انچارج سعد الرحمٰن اور محمد نعمان نے بتایا کہ اس بار قرآن فہمی کے لیے ملک بھر سے 135 بچوں نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں سے 95 بچوں کا انتخاب کیاگیا ان میں 14 سے 17 سال اور 22 سال کے بچے شامل ہیں سمر کمپ میں قرآن مجید کے حقوق آداب زندگی سیرت پاک وقت کی پابندی،زرائع ابلاغ لائف سکلز لیڈر شپ ابتدائی طبی امداد،فائر سیفٹی سمیت دیگر موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا اور عملی تربیت بھی دی جائے گی سمر کیمپ میں ہر علاقے کی نمائندگی موجود ہے یہاں آوٹ ڈور اور انڈور کھیلوں کا بھی بہترین انتظام ہے مطالعاتی دورہ بھی کرایا گیا ہے مینگو پارٹی باربی کیو بھی کیمپ کا حصہ ہے سمر کیمپ کی اختتامی تقریب 19 جولائی بروز اتوار قرآن کمپلیکس پیہونٹ نزد نیلور فیکٹری میں منعقد کی جائے گی اور شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے جائیں گے