پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

میر سرفراز بگٹی کا ای ڈومیسائل ای لوکل سرٹیفکیٹ نظام کے اجرا کا اعلان

کوئٹہ (پی پی اے) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں پہلی بار ای ڈومیسائل اور ای لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے اسے گڈ گورننس شفافیت اور عوامی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہری اب ملک بھر کے نادرا مراکز، متعلقہ ڈپٹی کمشنر دفاتر اور Pak-ID پلیٹ فارم کے ذریعے ای ڈومیسائل کے لیے درخواست دے سکیں گے جس سے دفتری پیچیدگیاں کم ہوں گی اور خدمات تک رسائی آسان بنے گی وزیراعلیٰ کے مطابق نئے نظام سے جعلی ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹس کی روک تھام شفافیت میں اضافہ اور سرکاری خدمات کی بروقت فراہمی ممکن ہوگی جبکہ تمام سرکاری اداروں کو محفوظ اور قابلِ اعتماد تصدیقی نظام بھی میسر آئے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات کو مزید آسان شفاف اور مؤثر بنانے کے مشن پر کاربند ہے تاکہ صوبے کے ہر شہری کو بہتر سرکاری سہولیات فراہم کی جا سکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.