پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد انجمن خدام القرآن کا سمر کیمپ اختتام پذیر 96 طلبہ میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے ایک سالہ کورس کا بھی اعلان

اسلام آباد(پی پی اے) انجمن خدام القرآن کے زیر اہتمام پندرہ روزہ سمر کیمپ کی اختتامی تقریب قرأن کمپلیکس پیہونٹ میں منعقد کی گئی اختتامی تقریب کی نظامت ہارون یونس نے بطریق احسن نبھائی اس موقع پر انجمن خدام القرآن کے صدر حمزہ شاہد کا کہنا تھا کہ قرآن فہمی ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے اللہ کی توفیق سے سب کچھ ہوتا ہے سمر کیمپ سے وقت مفید گزرا ہے 15 دن مسجد میں گزارنا توفیق ربی سے ہی ممکن ہے انکا کہنا تھا کہ اللہ سب کی کاوشوں کو قبولیت عطا فرمائے انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امت کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے أپ کی زمہ داری ہے لوگوں کو قرأن کی جانب موڑیں دین کی طرف لائیں نوجوانوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں حق پر ڈٹنا نوجوانوں کا شیوہ ہوتا ہے قرآن سے جڑے رہنا ہے دین فہمی کی فکر کرنی ہے اللہ کے دین کے غلبہ کی کوشش میں حصہ ڈالنا ہے انہوں نے ایک سالہ کورس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔م. اس موقع پر ڈاکٹر خالد نعمت کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور قرآن پڑھایا ہمیں مفید بننا ہے ہمیں دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں اپنی محفل پاک رکھیں خلوت اور جلوت پاک رکھیں ادب اور احترام ہمیشہ ملحوظِ خاطر رکھیں قرآن پاک کے عین مطابق زندگی گزاریں انکا کہنا تھا کہ ادب سے سب کچھ ملے گا شوق سے دین کا کام کریں امت محمدی میں سے ہونا ہمارے لیے اعزاز ہے ہمیں قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنا ہے یہ مکمل ضابطہ ہے مایوسی گناہ ہے مایوسی شیطان کا وار ہوتا ہے مسلمان کبھی مایوس نہیں ہوتا بریگیڈیئر (ر) عنایت ولی ڈاکٹر خالدنعمت روف اکبرحمزہ شاید ڈاکٹر ارشد بھٹی ابرار احمد کھوکھر ہارون یونس سعد نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے

Leave A Reply

Your email address will not be published.