جمعہ پر مساجد میں خصوصی صفائی آپریشن مکمل، آگاہی مہم جاری ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مساجد کی صفائی، ڈینگی بچاؤ اور ہیلپ لائن آگاہی مہم
راولپنڈی(پی پی اے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی ہدایت پر جمعۃ المبارک کے موقع پر ضلع بھر میں مساجد اور ان کے گردونواح میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا صفائی عملے نے مساجد کے اندرونی و بیرونی حصوں کی صفائی، واشنگ چونے کا چھڑکاؤ اور اردگرد کے علاقوں سے کوڑا کرکٹ بروقت اٹھانے کے اقدامات کیے تاکہ نمازیوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آسکتے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے مختلف مساجد میں انسدادِ ڈینگی صفائی کی اہمیت اور ستھرا پنجاب شہری ہیلپ لائن 1139 سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی نمازِ جمعہ سے قبل اور بعد میں نمازیوں میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے جبکہ امام صاحبان سے ملاقات کرکے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے خطبات میں صفائی کو اسلامی تعلیمات کا اہم حصہ اجاگر کریں شہریوں کو گھروں گلی محلوں اور مساجد کے اطراف صفائی برقرار رکھنے پانی کھڑا نہ ہونے دینے ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور صفائی سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے ہیلپ لائن 1139 کے استعمال کی تلقین کریں ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے مساجد کی صفائی ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ انسدادِ ڈینگی مہم میں عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے شہری اپنے اردگرد صفائی برقرار رکھیں پانی جمع نہ ہونے دیں اور صفائی سے متعلق کسی بھی شکایت کے لیے فوری طور پر ہیلپ لائن 1139 سے رابطہ کریں عوامی تعاون سے ہی ستھرا پنجاب پروگرام کے مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کو صاف سرسبز اور صحت مند شہر بنانے کے لیے صفائی آپریشن اور آگاہی مہم مسلسل جاری رہیں گی جبکہ شہریوں کی شمولیت سے صفائی کا یہ مشن مزید مؤثر بنایا جائے گا