پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، ٹریفک رواں دواں، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق برقرار ہے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق افسران شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہیں، جبکہ چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان خود شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران انڈر پاسز کے قریب غیر ضروری رش نہ لگائیں، ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور زیادہ پانی جمع ہونے والے مقامات سے گاڑی یا موٹرسائیکل گزارنے سے گریز کریں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیاں احتیاط سے چلائیں، رفتار کم رکھیں، انڈیکیٹرز اور ہیڈ لائٹس کا مناسب استعمال کریں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری پکار 15 پر رابطہ کریں یا تازہ ترین معلومات اور رہنمائی کے لیے اسلام آباد پولیس کے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے استفادہ کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.