پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ایس پی صدر زون انڈسٹریل ایریا زون خالد محمود اعوان کا اوپن ڈور پا لیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچری کاانعقاد۔شہر یو ں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جا ری کئے

اسلام آباد(پی پی اے) اسلام آ باد پولیس عوام کی خدمت کے مشن پر گامزن ایس پی صدر زون انڈسٹریل ایریا زون خالد محمود اعوان کا اوپن ڈور پا لیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچری کاانعقاد۔شہر یو ں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جا ری کئے.تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے صوصی احکامات کی روشنی میں ایس پی صدر زون انڈسٹریل ایریا زون خالد محمود اعوان نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہریوں میں شہر یو ں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے اپنی شکایات پیش کیں ایس پی صدر زون انڈسٹریل ایریا زون نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خو اتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹا ولرنس پالیسی پر عمل پیر ا ہے۔ شہریوں کو ہرممکن ریلیف مہیا کر نا اولین تر جیح ہے۔قانو ن کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا انہو ں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے شہریوں کی جان مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.