سپیکر ایاز صادق کا یومِ شہدائے پولیس پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد (پی پی اے) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کے خاتمے امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں منگل کو اپنے پیغام میں سپیکر نے کہا کہ پوری قوم پولیس کے شہدا کی جرات بہادری اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور قانون کی حکمرانی کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں سردار ایاز صادق نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور پولیس فورس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے سپیکر قومی اسمبلی نے شہدا کے اہلِ خانہ کے صبر استقامت اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی