پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز کا اختتام جیت سے کیا عائشہ ظفر کی 39 رنز کی عمدہ اننگز پاکستان کی چار وکٹوں سے کامیابی

دمبولا (پی پی اے) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کیا تاہم میزبان ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی 113 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 18.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی عائشہ ظفر 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ صدف شوال 21 منیبہ علی 19 اور سدرہ امین (جبین) ناقابل شکست 12 رنز بنا کر ٹیم کو فتح تک لے گئیں اس سے قبل سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے کپتان چماری اتھاپتھو نے 34، سناواری کاویندی نے 20 اور امیشا دلانی نے 17 رنز اسکور کیے پاکستان کی جانب سے مومنہ ریاست نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نشرہ سندھو، طوبیٰ حسن، عائشہ ظفر اور امہ ہانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.