پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

گورنر سندھ کا ایچ ای سی کا دورہ، اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (پی پی اے) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور چیئرمین ایچ ای سی نیاز احمد اختر سے ملاقات کی ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تعلیمی معیار میں بہتری، سندھ کی جامعات کو مزید مضبوط بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لیے ایچ ای سی اور سندھ حکومت کے درمیان تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے گورنر سندھ کو کمیشن کی ذمہ داریوں فرائض اور جاری اصلاحاتی و ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم کے معیار، افادیت اور رسائی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے. گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ایچ ای سی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیمی مواقع میں اضافے جامعات کی استعدادِ کار بہتر بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.