پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ آج پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کا دن ہے
اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ آج پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کا دن ہے۔یہ ہر سال ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب 2019 میں بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کا یک طرفہ اقدام کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی پارٹی کشمیری عوام کی بنیادی حقوق آزادی اور حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ نہیں کھڑی ہے ۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں آئے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ان وفود میں پشاور سے خصوصی طور پر آئے ہوئے ڈاکٹر نثار خان۔ ڈاکٹر ہارون خان جبکہ معروف سیاسی و سماجی رہنما جاوید عباسی۔ اسد عباسی۔ محمد معروف ۔ظہیر کیانی۔ قاری سلیم عباسی۔ ظفر محمود۔ راجہ اشفاق۔ راجہ محمد شوکت۔ چودھری اللہ دتہ ۔چوہدری ظفر اقبال۔ راجہ اظہر۔ چوہدری مقبول۔ جاوید خان ۔اسد خان اور دیگر رہنما شامل تھے۔ خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کشمیر کا مسئلہ صرف ایک خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانی حقوق انصاف اور حقیقت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے ضمیر سے سوال کرتے ہیں آخر کب تک کشمیری عوام اپنی بنیادی حقوق سے محروم رہیں گے۔ آخر کب تک ظلم۔ پابندیاں اور ناانصافی کا سامنا کریں گے۔