پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا ایران اور عمان 60 روزہ معاہدے کے قریب معاہدے میں بحری جہازوں کی آمدورفت، بارودی سرنگوں کی صفائی اور 60 دن تک فیس نہ لینے کی تجویز شامل

واشنگٹن (پی پی اے) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا،ل ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے 60 روزہ عارضی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جبکہ امریکا اس معاہدے کا اعلان آج کرنا چاہتا ہے امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کے لیے 60 روزہ عارضی انتظام شامل ہے جس میں ضرورت پڑنے پر توسیع بھی کی جا سکتی ہے رپورٹ کے مطابق خلیج کی جانب جانے والے تمام بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی پانیوں سے متصل شمالی راستہ اختیار کریں گے جبکہ بحیرۂ عرب کی طرف جانے والے جہاز ایران کے ساتھ رابطہ کاری کے تحت عمانی پانیوں سے جنوبی راستہ استعمال کریں گے معاہدے میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ 60 روزہ مدت کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کسی قسم کی فیس عائد نہیں کی جائے گی مزید یہ کہ فریقین 30 دن کے اندر آبنائے کے مرکزی بحری راستے سے بارودی سرنگیں ہٹانے کے لیے کام شروع کریں گے جبکہ مستقل معاہدے پر مذاکرات کے دوران مرکزی راستہ بحری آمدورفت کے لیے استعمال ہوتا رہے گا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور عمانی حکام کے درمیان متعدد ٹیلیفونک رابطے ہوئے ذرائع کے مطابق عراقچی نے اصولی طور پر معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے تاہم اس کی حتمی منظوری ایران کے سپریم لیڈر اور قومی سلامتی کونسل سے درکار ہوگی رپورٹ کے مطابق عمان اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں قطر پاکستان اور سعودی عرب کے حکام بھی ثالثی کی کوششوں میں شریک رہے دوسری جانب اسرائیلی حکام نے ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں پر سوالات اٹھائے ہیں اس سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے حوالے سے ایران کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور جلد معاہدہ طے پانے کی توقع ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.