ٹرمپ کا دعویٰ ایران معاہدہ چاہتا ہے، 48 گھنٹوں میں فیصلہ متوقع ایران نے مذاکرات کی درخواست کی، معاہدہ نہ ہوا تو سخت کارروائی ہو گی، امریکی صدر
واشنگٹن(پی پی اے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگِ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ ہونے والا تھا تاہم ایران نے رابطہ کرکے مذاکرات کی درخواست کی فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان انتہائی مثبت مذاکرات جاری ہیں اور آئندہ 48 گھنٹوں میں واضح ہو جائے گا کہ معاہدہ ہوتا ہے یا نہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت اچھے مذاکرات ہو رہے ہیں اگرچہ ایران اس بات کو تسلیم کرنا پسند نہیں کرتا لیکن حقیقت یہی ہے اگرچہ موجودہ صورتِ حال کچھ پریشان کن ضرور ہے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اصل اہمیت عملی اقدامات کی ہے، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم اگر اس نے معاہدہ نہ کیا تو نقصان اسی کا ہوگا ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور اب اس مؤقف پر باضابطہ طور پر مہر لگ چکی ہے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت جلد کھول دی جائے گی، بصورت دیگر ایران کو انتہائی سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہر صورت آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران ایک بار پھر معاہدے سے پیچھے ہٹا تو اسے انتہائی سخت حملے کا سامنا کرنا پڑے گا اور ایرانی اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا موجودہ اقدامات نہ کر رہا ہوتا تو ایران مذاکرات پر آمادہ نہ ہوتا۔ ان کے بقول امریکا ایران کو سخت نقصان پہنچا چکا ہے تاہم اصل سخت کارروائی ابھی باقی ہے، اگرچہ انہیں امید ہے کہ اس کی ضرورت پیش نہیں آئے گی