پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ تنازعہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی خطے میں پائیدار امن و استحکام کی ضمانت ہے وزیراعظم

اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے بنیادی اور دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے جبکہ خطے میں پائیدار امن طاقت کے استعمال یا یکطرفہ اقدامات سے نہیں بلکہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل سے ہی ممکن ہے وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پیغام کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور پوری قوم یومِ استحصالِ کشمیر اس عزم کے ساتھ منا رہی ہے کہ دنیا کو بھارت کے 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی یاد دہانی کرائی جائے جن کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ سات برس گزرنے کے باوجود بھارت کے یہ اقدامات نہ تو جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کر سکے ہیں اور نہ ہی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے عزم کو کمزور کر سکے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں ریاستی جبر بنیادی آزادیوں پر پابندیاں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں اور سیاسی قیادت و آزاد ذرائع ابلاغ پر قدغنیں مزید بڑھ گئی ہیں شہباز شریف نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کی استقامت حوصلہ اور اپنے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد پوری دنیا کے لیے مثال ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی پرامن جدوجہد انصاف انسانی وقار اور بین الاقوامی قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام افراد اور اقوام کی حمایت کی مستحق ہے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا اور ان کی آواز کو ہر علاقائی اور بین الاقوامی فورم پر پوری قوت سے بلند کرتا رہے گا انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے 5 اگست 2019ء کے یکطرفہ اقدامات واپس لینے جابرانہ قوانین ختم کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دینے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.