آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے طارق فضل چوہدری عوام ووٹ کی طاقت سے ترقی اور خوشحالی کا سفر آگے بڑھائیں طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے مراحل میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا اب باقی حلقوں کے معزز ووٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ووٹ کی طاقت سے ترقی خوشحالی استحکام اور عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کا وژن ہمیشہ پاکستان اور عوام کی ترقی مضبوط معیشت اور خوشحالی سے جڑا رہا ہے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی ایک مضبوط اور باصلاحیت حکومت کے لیے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ضروری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ آپ کا ووٹ آپ کا فیصلہ ترقی کے نام ووٹ شیر کو، ووٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو انہوں نے اپنی پوسٹ میں آزاد کشمیر انتخابات مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور ووٹ فار مسلم لیگ (ن) کے ہیش ٹیگز بھی شیئر کیے