بچے نے سیٹ بیلٹ باندھنے سے انکار کیا ٹورنٹو جانے والی پرواز منسوخ
ٹورنٹو(پی پی اے) کینیڈا میں ایک بچے کی شرارت کے باعث ٹورنٹو جانے والی پرواز کو رن وے سے واپس ٹرمینل لانا پڑ گیا بعد ازاں ایئرلائن نے پرواز منسوخ کردی کینیڈین خبر رساں ادارے سی بی سی کے مطابق واقعہ برٹش کولمبیا کے ایک ایئرپورٹ پر پورٹر ایئرلائنز کی پرواز پی ڈی 444 میں پیش آیا طیارہ ٹرمینل سے روانہ ہوکر رن وے کی جانب بڑھ چکا تھا کہ ایک مسافر کے ساتھ موجود بچے نے سیٹ بیلٹ باندھنے سے انکار کردیا بچے نے اپنی نشست پر بیٹھنے کے بجائے سیٹ کے اوپر کھڑے ہونے پر اصرار کیا جس کے باعث پرواز کی روانگی مشکل ہوگئی طیارے کے عملے نے بچے کو متعدد مرتبہ سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ اپنی نشست پر بیٹھ کر سیٹ بیلٹ باندھے تاہم بچہ عملے کی ہدایات پر عمل کرنے کے لیے تیار نہ ہوا.پورٹر ایئرلائنز کے ترجمان کے مطابق سیٹ بیلٹ کے بغیر مسافر کے ساتھ طیارے کو اڑانا محفوظ نہیں تھا ایئرلائن کے حفاظتی ضوابط کے تحت ایسی صورتحال میں عملے کے لیے ضروری ہے کہ وہ انچارج کو آگاہ کرے بچے کے والدین سے بھی اسے محفوظ طریقے سے بٹھانے کی درخواست کی گئی تاہم وہ بھی صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب نہ ہوسکے عملے کے انچارج نے ایئرلائن کے اعلیٰ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر طیارے کو روانہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کیپٹن اور دیگر عملے کو فیصلے سے آگاہ کرنے کے بعد مسافروں کو بتایا گیا کہ طیارہ واپس ٹرمینل کی جانب جا رہا ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں پرواز محفوظ نہیں پرواز کی منسوخی پر بعض مسافروں نے ناراضی کا اظہار بھی کیا تاہم طیارہ واپس ٹرمینل پہنچا دیا گیا ایئرلائن نے متاثرہ مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اگلے روز روانہ کیا جائے گا کیونکہ وکٹوریہ ایئرپورٹ کا رن وے رات ساڑھے 12 بجے بند ہوجاتا ہے