اسحاق ڈار کی کانگو اور گنی بساؤ قیادت سے اہم ملاقاتیں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کا ذریعہ ہے اسحاق ڈار
اسلام آباد (پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات کانگو کے صدر فیلکس آنتوان تشیسکیدی تشیلومبو اور گنی بساؤ کے سابق صدر جنرل عمرو سیسوکو ایمبالو سے مشترکہ طور پر گفتگو کی پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے دونوں رہنماؤں کو پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے خدوخال اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ معاہدہ اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور صدر تشیسکیدی نے پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے باہمی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اعلیٰ سطحی روابط سمیت دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا. اسحاق ڈار نے صدر تشیسکیدی اور عوامی جمہوریہ کانگو کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا