سرگودھا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے 300 کلو ناقص گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا
سرگودھا (پی پی اے) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کوٹ مومن میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 300 کلو ناقص اور غیر معیاری گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا شہباز سرور کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کوٹ مومن میں ایک گھر پر کارروائی کی جہاں غیر قانونی طور پر جانور ذبح کیے جا رہے تھے کارروائی کے دوران موقع سے برآمد ہونے والے 300 کلو ناقص اور غیر معیاری گوشت کو ویٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ کے بعد ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر قانونی طور پر جانور ذبح کرنے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر شہباز سرور نے کہا کہ ضلع بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور شہریوں کو معیاری و محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں