پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

برطانیہ جنوبی لبنان میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی حمایت کرے گا

لندن (پی پی اے) برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں کشیدگی کم کرنے اور سکیورٹی کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کے لیے تیار ہے العربیہ اردو کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ برطانیہ ایسے اقدامات کی حمایت کرے گا جو کشیدگی میں کمی اور بالخصوص جنوبی لبنان میں طویل مدتی سکیورٹی کے استحکام میں معاون ثابت ہوں ترجمان نے زور دیا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) کے امن اہلکاروں کو مؤثر انداز میں کام کرنے اور اپنے اختیارات استعمال کرنے کے لیے بااختیار بنانا ضروری ہے برطانوی موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنوبی لبنان میں سکیورٹی انتظامات کے مستقبل پر بین الاقوامی سطح پر بحث میں تیزی آ رہی ہے۔ یہ بحث خصوصاً ستمبر 2025 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس فیصلے کے بعد شدت اختیار کر گئی ہے جس کے تحت سال کے اختتام پر یونیفیل کے مشن کو مکمل طور پر ختم کرنے اور جنوبی سرحدی علاقے میں سکیورٹی کی ذمہ داری لبنانی فوج کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا تھا بین الاقوامی اور علاقائی فریق یونیفیل مشن کے خاتمے کے بعد جنوبی لبنان میں ممکنہ سکیورٹی خلا سے بچنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقے میں ریاستی حاکمیت کے قیام اور کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے لبنانی فوج کے کردار کو مضبوط بنانے کی کوششیں بھی جاری ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.