راولپنڈی میں انتظامی تبدیلیوں کا دائرہ نچلی سطح تک پہنچ گیا، 8 ریونیو اہلکار تبدیل
راولپنڈی (پی پی اے) پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیت اعلیٰ انتظامی افسران کی تبدیلی کے بعد تبادلوں کا سلسلہ نچلی سطح تک بھی پہنچ گیا ہے۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے 8 اہلکاروں کے تبادلے کر دیے گئے ہیں جن میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے گریڈ 17 کے پرائیویٹ سیکرٹری شاہد شاہ بھی شامل ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد شاہ کو اسٹیبلشمنٹ برانچ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اسٹیبلشمنٹ برانچ سے جواد وحید کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا پرسنل اسسٹنٹ مقرر کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق جونیئر کلرک گریڈ 11 حمزہ افتخار کو پی ایس برانچ سے اسٹیبلشمنٹ برانچ ریڈر جوڈیشل برانچ جنید اختر کیانی کو پی ایس برانچ، محمد سیف مغل کو پی ایس برانچ سے ریڈر جوڈیشل برانچ حامد محمود کو اے سی ہیڈکوارٹر آفس سے پی ایس برانچ ٹی اے/ڈی سی خرم شہزاد کو اے سی ہیڈکوارٹر جبکہ جی ایچ سی برانچ سے علی سرفراز کو ٹی اے/ڈی سی مقرر کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق مزید اہلکاروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات بھی تیار کر لیے گئے ہیں، جو کسی بھی وقت جاری کیے جا سکتے ہیں۔