بیجنگ 2026 شارٹ کورس سوئمنگ ورلڈ چیمپئن شپ کا شیڈول جاری
بیجنگ (پی پی اے) ورلڈ ایکواٹکس نے 2026 کی شارٹ کورس 25 میٹر سوئمنگ ورلڈ چیمپئن شپ کے مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے.شنہوا کے مطابق 6 روزہ عالمی چیمپئن شپ یکم سے 6 دسمبر تک بیجنگ کے معروف نیشنل ایکواٹکس سینٹر واٹر کیوب میں منعقد ہوگی شیڈول کے مطابق ابتدائی ہیٹس ہر روز بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوں گی جبکہ سیمی فائنلز اور فائنلز شام 7 بجے ہوں گے۔ آخری روز شام کا سیشن ایک گھنٹہ قبل شام 6 بجے شروع کیا جائے گا چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے انفرادی مقابلوں کے علاوہ ریلے اور مکسڈ فری اسٹائل و میڈلے ریلے مقابلے بھی شامل ہوں گے ورلڈ ایکواٹکس کے صدر حسین المسلم نے کہا کہ بیجنگ کو عالمی معیار کے آبی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کی شاندار روایت حاصل ہے اور وہ دسمبر میں واٹر کیوب میں واپسی پر انتہائی پرجوش ہیں بیجنگ 2026 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور انتظامیہ دنیا کے بہترین تیراکوں کے استقبال کے لیے تیار ہے واضح رہے کہ نیشنل ایکواٹکس سینٹر نے بیجنگ 2008 اولمپکس کے سوئمنگ مقابلوں کی میزبانی کی تھی جبکہ بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کے دوران اسے کرلنگ مقابلوں کے لیے آئس کیوب میں تبدیل کر دیا گیا تھا