پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

صدر مملکت نے مختلف ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پی پی اے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی منظوری دے دی منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ پشاور ہائی کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی صدر مملکت نے سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی منظوری بھی دی بیان کے مطابق صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ ججز کی رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی گئی صدر مملکت نے ہارون اختر کو وزیراعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی

Leave A Reply

Your email address will not be published.