راولپنڈی کے تجارتی مراکز کی صفائی کیلئے تاجر برادری کا تعاون یقینی بنانے کا فیصلہ
راولپنڈی (پی پی اے) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر سے صدر انجمن تاجران پنجاب و راولپنڈی ملک شاہد غفور پراچہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارتی مراکز میں صفائی کا نظام بہتر بنانے، دکانوں کے باہر ڈسٹ بن رکھنے اور تاجروں کے تعاون سے صفائی آپریشن مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا رانا ساجد صفدر نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ستھرا پنجاب کا مقصد ہے جس کے لیے تاجر برادری اور شہریوں کا تعاون ضروری ہے ملک شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ تاجر برادری صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور تعاون کرے گی اور تاجروں میں آگاہی پیدا کی جائے گی. ملاقات میں راولپنڈی کے تجارتی مراکز کو صاف رکھنے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی اور تاجر برادری کے درمیان رابطہ اور تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا